اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

مریم نواز کیلئے پریشان کن خبر ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پبلک نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو گروپ واضح طورپر سامنے آگئے ہیں ، گزشتہ روز ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے صرف 28 رہنما شریک ہوئے جس دوران مریم نواز کی پالیسی سے سینئر

رہنما ناراض دکھائی دیئے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحتیں دیتے رہے ۔ اجلاس میں مریم نواز کی طرف سے یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین نے شکوہ کیا کہ مریم نواز کسی

بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اراکین کی تنقید اور شکوے پر شاہد خاقان عباسی نے وضاحت دی کہ مریم نواز بھی مشاورت کرتی ہیں لیکن وہ براہ راست نوازشریف سے ہدایت لیتی ہیں، ان کیساتھ رابطے میں ہیں جس پر اراکین کا

کہناتھاکہ ہدایات لندن سے ہی لینی ہیں تو ہمیں بلانے کا کیا فائدہ، یہ بھی واضح نہیں ہوتا کہ پارلیمنٹ میں کیا پالیسی اپنانی ہے ۔ رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ اراکین کی شکایات کا ازالہ کریں لیکن انہوں نے مریم کے حق میں کچھ نہیں بولا۔دریں اثنا وزیر اعظم کے

معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور مریم صفدر ہیں،اسلام میں بھی کسی جھوٹے یا مکار کی گواہی کو نہیں مانا جاتا، پاکستان کی عدالتوں میں بھی کرمنل ریکارڈ کے

لوگوں کی گواہی نہیں مانی جاتی، ،اشرافیہ کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے،شریف خاندان کے حوالے سے شہزاد اکبر عوام کے سامنے تفصیلات لے کر آئیں گے،انقلابی ملک سے بھاگتے نہیں، نوازشریف آئیں اپنی سزا کاٹیں اور آئین و قانون پر عمل در آمد کریں۔

خود واپس نہیں آئے تو عمران خان ان کو واپس لے کر آئیں گے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام میں بھی کسی جھوٹے یا مکار کی گواہی کو نہیں مانا جاتا، پاکستان کی عدالتوں میں بھی کرمنل ریکارڈ کے لوگوں کی گواہی نہیں مانی جاتی۔انہوں نے کہا کہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ مریم صفدر نے جعلی دستاویزات جے آئی ٹی میں جمع کرائی جو اقدام جرم ہے، اس کے بعد تو ان کو بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ یہ جیل سے اس لیے باہر ہیں کیونکہ اس وقت انہوں نے کہا کہ

میرے والد بیمار ہیں اور میں نے تیمارداری کرنی ہے، یہ رحم کی بھیک مانگتی تھیں اور کہتی تھیں کہ والد کی تیمارداری کے لیے ضمانت دی جائے۔شہباز گل نے کہاکہ اس خاندان کے کملوں نے بھی مال بنایا، چند روز میں شہزاد اکبر عوام کے سامنے تفصیلات لے کر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…