عمران خان اگر تم نے یہ چینل بند کیا تو تمہاری 24 گھنٹے کی نیند حرام کر دیں گے، حامد میر کی وزیراعظم کو وارننگ

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 24 نیوز کی بندش کو 55 روز ہو چکے ہیں، صحافیوں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے معروف صحافی حامد میر ان کے احتجاج میں شریک ہوئے اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس چینل کو 55 دن پہلے بند کیا گیا ہے اور پیمرا نے دو دن پہلے خصوصی احکامات کے ذریعے اس کو سیٹلائٹ پر بھی بند کردیا ہے، حامد میر نے کہا کہ جب سے  پاکستان

کے وزیراعظم عمران خان بنے ہیں پاکستان میں میڈیا کے شعبہ میں بے روزگاری نہیں پھیل رہی بلکہ پاکستان کے اکثر شعبوں میں بے روزگاری پھیل رہی ہے، لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، انہوں نے تو دعویٰ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن انہوں نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے بھی لوگوں کو نکال دیا ہے، پرائیویٹ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں ایسے حالات پیدا کر دیے گئے ہیں کہ وہاں سے بھی لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے، اب کوشش کی جا رہی ہے کہ چینل 24 نیوز کو عبرت کا نشان بنایا جائے، یہ چینل کافی عرصہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ میں پورے پاکستان کے صحافیوں کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ آج چینل 24 ہے اور اگر یہ حکومت اس چینل کو بند کرنے میں کامیاب ہو گئی تو اس کے بعد باقی ٹی وی چینلز کی باری آئے گی اور وہ چینل کے مالکان جو اس وقت حکومت کی خوشامد کر رہے ہیں اور اس کی گڈ بک میں شامل ہیں اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو حکومت کے ناقد ٹی وی چینل ہیں وہ بند ہو گئے تو حکومت کے خوشامدی ٹی وی چینلز کو فائدہ ہو گا تو یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے، ہم نے یہ دیکھا ہے کہ پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ مختلف حکومتوں کے ترجمان اخبار ہوں یا ٹی وی چینلز ہوں پاکستان کے عوام ان کو پذیرائی نہیں بخشتے، اگر آپ آج چینل 24 نیوز کو بند کریں گے تو وہ چینلز جو حکومت کی خوشامد میں

مقابلہ کر رہے ہیں کہ کون بڑا خوشامدی ہے کل کو ان کی بھی باری آئے گی اور ان کا انجام بھی کوئی مختلف نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو اس چینل کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا اور جنگ لڑنا ہو گی، اگر تم نے چینل 24 نیوز کو بند کیا تو آنے والے 24 گھنٹوں میں تمہاری نیند کی راتیں حرام ہو جائیں گی۔ پیمرا اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کے ہاتھوں میں یرغمال بنا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…