اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرا ت کے دن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں
گرم رہنے کا امکان ہے ، جبکہ جمعہ کے دن بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔