اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے کا نزلہ عوام پرگراتے ہوئے پروازاعلان کردہ وقت سے 4 گھنٹے پہلے ہی روانہ کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردوجانے والی پروازپی کے 451 کا فلائٹ شیڈول بلاول بھٹو زرداری کے دورہ اسکردو کی وجہ
سے تبدیل کردیا گیا،پی آئی اے کی جانب سے پروازکے مسافروں کو وقت کی تبدیلی کا پیغام بھی بھجوا دیا مگرپرواز چار گھنٹہ پہلے صبح 9 بجے ہی روانہ کردی گئی جو دوپہرایک بجے روانہ ہونا تھی۔ اسی پرواز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین باول بھٹو زرداری کو بھی جانا تھا۔ پی کے 451 سے اسکردو جانے والے مسافر اسلام آباد میں ہی رہ گئے۔