پنڈی بھٹیاں (آن لائن ) آٹھویں جماعت کی ہونہار طالبہ معافیہ ارشد کی پکار نہ سنی گئی ، اور دس سالوں سے کرب ناک مرض میں متبلا اس کی ٹانگ کا بار آپریشن غریب خاندان مقروض ہوگیا والدہ کینسر کی مریضہ والد بیمار اور بیروز گار ان کا
دن رات درد کرب معمول بنا ہوا ہے ،بار بار ٹانگ میں سٹیل راڈ ڈالنے گئے ،اس کی ٹانگ کی ہڈیاں گل کر ختم ہوگئیں ِ،اور معذور ہوگئی ،تعلیم بھی ادھوری چھوڑنے پر مجبور ،غربت کے باعث اس کا علاج نہ ہو سکا ، ٹانگ میں سٹیل راڈ دلوانے اور بار انفکشن اور پیپ کے باعث اس کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے ،اس کا علاج لاکھوں سے بیرون ملک ممکن ہے ، معذور طالبہ معافیہ ارشد کی پکار نہ سنی گئیِِ، اس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اب تو میرے گھر والے بھی علاج کرواتے کرواتے تھک چکے ہیں ، اس نے کہا کیا معذوری کی زندگی گزارے گی ایک بار پھر اس نے علاج کے سلسلہ میں اپیل کی ہے ،اور کہا ہے کیا میری پکار کو کوئی سنے گا ،اگر علاج بہتر ہو جائے تو معذوری سے نجات مل سکتی ہے اور میں تعلیم بھی جاری رکھ سکوں۔