جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفدکی سلیمان البداعی کی قیادت میں ملاقات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سول سیکرٹریٹ میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی- وفد کی قیادت سلیمان البداعی(Mr.Sulaiman Al.Badaai)کر رہے تھے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار فضا ہے -غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تمام تر سہولتیں ایک چھت تلے مہیا کی گئی ہیں – سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے این او سی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے -سرمایہ کاروں کے لئے ماضی میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کی گئیں – سرمایہ کار آج پنجاب میں دل کھول کر سرمایہ کاری کریں، انہیں ہر طرح کی سہولتیں دیں گے – متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پہلے بھی یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں – متحدہ عرب امارات پاکستان کا برادر دوست ملک ہے – سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل اب کسی جگہ نہیں رکتی- سلیمان البداعی نے کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں -صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…