مریم نواز محفوظ نہیں تو قوم کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہیں ،تجربہ عمرانی ناکام ہو چکا، ن لیگ کا بڑا دعویٰ

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ پر پوری قوم شرمندہ ہے ،مریم نواز محفوظ نہیں تو قوم کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہیں ،کراچی واقعہ پر دس دن کا وقت دیا گیا ہے رپورٹ میں پوری صورتحال سامنے آنی چاہیے تجربہ عمرانی ناکام ہو چکا ،ہائبرڈ نظام ملک کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں رانا ثناء اللہ ، مریم

اور نگزیب اور خرم دستگیر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ ورز جس طرح سندھ حکومت نے کراچی واقعہ کا نوٹس لیا، پوری قوم واقعہ پر شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ کہ کس طرح صبح ساڑے چھ بجے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے۔انہوںنے کہاکہ یہ کس کے حکم پر ہوا اور کیوں ہوا، جواب دینا ہوگا، مریم نواز محفوظ نہیں تو قوم کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہیں،مریم نواز سے معافی مانگنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح آئی جی کو اغوا کیا گیا قابل مذمت ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ آرمی چیف سے درخواست ہے کہ انکوائری رپورٹ میں یہ بھی شامل ہوکہ مریم نواز کے کمرے پر حملہ کس کے حکم سے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ انکوائری رپورٹ نامکمل ہوگی اگر مریم نواز کے کمرے پر دھاوا بولنے والوں کا تعین نہ ہو۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ قابل ضمانت مقدمہ میں ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا، مریم نواز پارٹی لیڈر ہیں، ان کے کمرے پر اس طرح دھاوا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے، کراچی واقعہ پر جو دس دن کا وقت دیا گیا ہے اس میں پوری صورتحال سامنے آنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو خوفزدہ کرنا مقصد تھا۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ تجربہ عمرانی ناکام ہو چکا ،ہائبرڈ نظام ملک کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایسا واقعہ ہے جو لاہور میں بغاوت

کی ایف آئی آر کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جگہ پر جرائم پیشہ افراد کے زریعے پرچے کروائے گئے ،اب یہ ملک ان گوورنایبل ہو گیا ہے ،چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام بیٹیوں سے معافی مانگنی ہے اور یقین دہانی کرانی ہو گی کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…