بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعلی عثمان بزدار سے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ خان مری اور رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر لنڈکی ملاقات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سول سیکرٹریٹ میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ خان مری اور رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر لنڈنے ملاقات کی – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اسی طرح مقدم ہے

جیسے پنجاب کی -پنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طو رپر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔خاران میں حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیکنیکل کالج بنایا جا رہا ہے۔موسیٰ خیل میں بینک آف پنجاب کی برانچ، ریسکیو 1122سنٹر، کالج کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ بننے سے بلوچستان کے لوگوں کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔ اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے تاریخی مقبرے کو اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے – انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کام شروع کر دیا ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ تھا جسے پورا کیا- جنوبی پنجاب پہلی بار ترقی کے پائیدار سفر پر گامزن ہوا ہے – جنوبی پنجاب کو اس کا اصل حق واپس کر رہے ہیں -بلوچستان کے سابق وزیرنصیب اللہ خان مری نے کہا کہ پنجاب اب پہلے سے بہت بہتر نظر آتا ہے۔پنجاب میں ترقی کے ا ثرات دور دراز شہروں میں بھی نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان کے استحکام او رترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…