لاہور (پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے
دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ محبوب احمد ہمدانی نے نعت خوانی کو منفرد انداز سے آگے بڑھایااور مرحوم نے نعت خوانی میں اپنا الگ مقام بنایا۔