جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

حکومت ایک ماہ میں یہ کام کرے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو ایک ماہ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عظمیٰ میں 120 احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق از خود نوٹس پر چیف جسٹس گلزار احمد

کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارتِ قانون سے نیب رولز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے استفسار کیا کہ نیب رولز سے متعلق چیئرمین نیب سے رپورٹ مانگی تھی۔نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب رولز وزارتِ قانون میں زیرِ التواء ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ تاریخ پر بھی عدالت کو یہی بتایا گیا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نیب عدالتوں کے قیام سے متعلق اٹارنی جنرل کی وزیرِ اعظم عمران خان سے اہم میٹنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کی 24 احتساب عدالتیں مکمل طور پر فعال ہیں، نیب عدالتوں میں کوئی نشست خالی نہیں۔عدالتِ عظمیٰ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…