بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا، اہم وفاقی وزیر کا دعویٰ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں مجھے بھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائیگا ،کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ پولیس

نے پہلے ٹوئٹ کیا، کہا گیا کیپٹن (ر) صفدر کو قانون کے مطابق گرفتارکیاگیا اور قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی کے گھر کے پاس کیمرے لگے ہیں ثبوت سامنے لائیں، آئی جی سندھ کابیان اب کیوں سامنے آرہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں قائدکے مزار پر جو ہوا وہ غلط تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بیانیہ نوازشریف نے لندن سے شروع کیاتھا،عوام اوراداروں میں خلیج پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سب اس لیے ہورہاہے ،کسی طرح سنسنی پھیلائی جائے، عدلیہ اوراداروں پردباؤڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان100مرتبہ حکومت قربان کردینگے این آراونہیں دیں گے ،اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او کسی صورت نہیں دیاجائیگا، مریم نوازباربارکہہ رہی ہیں مجھے بھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…