دکان دار تیاری کر لیں، ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو مہنگائی کی صورت میں واضح بہتری نظر آئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دیدیا گیا۔اب پائلٹ پراجیکٹ

اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی۔ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے۔شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی۔ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی۔ جلاس میں مزید کہا گیا ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی۔کاروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ انہوں نے کہا ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو۔دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کا قلع قمع کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ گندم پر اربوں روپے کی خصوصی سبسڈی اور وافر کوٹہ کی فراہمی کے باوجود آٹے کی عدم دستیابی اور قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔فلور ملز میں

گندم کی پسائی سے لے کر سہولت بازاروں اور سیل پوائنٹس تک آٹے کی دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ملاوٹ مافیا‘ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی جگہ کوئی گڑ بڑ ہو تو فوراضلعی انتظامیہ کو اطلاع کریں جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں

نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں عوام کو سستے داموں اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کے لئے سہولت بازار فنکشنل کرنے کا انتہائی احسن اقدام کیا ہے جو کہ مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور مافیا کو لگام ڈالنے میں معاون ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…