بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت مہنگائی کے کوڑے عوام کے سروں پر برساتی ہے اور ساتھ نعرہ لگاتی ہے گھبرانا نہیں،مہنگائی سے لوگوں کے چولہے بجھ گئے، سراج الحق کا اہم اعلان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عوام فاقہ کشی اور حکمران مستی سے زندگی گزار رہے ہیں حکومت مہنگائی کے کوڑے عوام کے سروں پر برساتی ہے اور ساتھ نعرہ لگاتی ہے کہ گھبرانا نہیں ۔ دو سال سے عوام کا خون نچوڑا جارہاہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے چولہے بجھ گئے ہیں ۔وزیراعظم عوام کی زندگی کا سکون چھین کر

کہتے ہیں ، سکون قبر میں ملے گا ۔حکومت کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے پشیمان ہیں ۔ جماعت اسلامی عوام کی سیاست کرتی ہے ۔ لوگوں کو پریشان دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے ۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں جبکہ حکمران بے حسی اور لاپرواہی کی تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بے حس حکمرانوں نے عوام کی نیند حرام کردی ہے ۔ حکمران لوگوں کے منہ کاآخری نوالہ بھی چھین لینے پرتلے ہوئے ہیں ۔ خوردونوش کی عام چیزوں کی دو سال میں قیمتیں تین گنا تک بڑھ گئی ہیں ۔ حکومت کی اپنی صفوں میں موجود مافیاز کی لو ٹ مار اور کرپشن نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ آٹا اور چینی کے لیے لوگوں کو قطاروں میں لگنا پڑتاہے ۔ حکومت کی نااہلی سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے ۔ جی ڈی پی کی شرح کم ترین سطح پر اور مہنگائی کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ چکاہے ۔ بیرونی سرمایہ کاری میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہے ۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی و بے روزگاری کاطوفان آچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی چیخیں نہیں سن رہی،اگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصدا ق عوام اٹھ کھڑے ہوئے تو حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی آواز

بنے گی ۔ ہم لوگوں کو ان پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے میدان میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کے مسائل کا حل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب میں ہے ۔ اسلامی نظام کے قیام اور مسائل کے حل کی جدوجہد کو تیز کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ جماعت

اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یکم نومبر سے تحریک کا آغاز کر رہی ہے ۔ عوام کو مہنگائی بے روزگاری کی دلدل سے نکلنے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے خلاف اٹھنا اور جماعت اسلامی کی تحریک کے دست و بازو بننا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…