اسلام آباد (آن لائن )قومی اسمبلی کا جلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شور شروع ہو گیا جبکہ شازیہ مری کے نعروں اور محسن شاہنواز رانجھا کی مسلسل سیٹیوں نے ایوان کا ماحول گرما دیا ۔پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے پر اپوزیشن کے نعرے ۔اپوزیشن ارکان نے اسپیکر
ڈائس کا گھیرائو کر لیا جبکہ ایوان میں مسلسل سیٹیوں کی آواز گونجتی رہی ، ڈپٹی اسپیکر کو ایوان کی کاروائی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کے حوالے سے اپنی نشستیں چھوڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیرائو کر لیا ا۔اپوزیشن کے دس کے قریب اراکین کے پاس سیٹیاں موجود ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں مسلسل سیٹیوں کی آواز گونج رہی ہے جبکہ شازیہ مری وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کروا رہی ہیں اور ایجنڈہ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیںاس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ رول کے مطابق چلاوں گا قومی اسمبلی اجلاس میں اسے قبل سیٹیاں بجا کر احتجاج کرنے کی مثال نہیں ملتی اپوزیشن والے سماجی فاصلہ کا خیال رکھیںاس موقع پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے احتجاجاً بل پیش کرنے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ یہ آپ کس طرح ایوان کو چلا رہے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے محسن داوڑ کا مائیک بند کروا دیااجلاس میںاسمبلی میں مسلسل شور شرابے سے ماحول خراب رہاتاہم قومی اسمبلی اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی۔