بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روٹی 15نہیں 20 نہیں بلکہ کتنے روپے کی؟انتہائی اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدنعیم خان خلجی اور صدر حاجی رضا محمدخلجی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نان بائیان کو فوری طور پر 30روپے روٹی کا ریٹ دیا جائے بصورت دیگر 22اکتوبر سے بلوچستان بھر میں آل بلوچستان

تندور ایسوسی ایشن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بلوچستان میں 100کلو گرام آٹے کی بوری 7ہزار روپے میں مل رہی ہے اور شہر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے نان بائیان گیس کا سلنڈر 1400روپے میںخریدنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے اشیاء خوردنوش کی قیمت میں کئی گنااضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے نانبائیان کوروٹی 20روپے فروخت کرنے میں بھار ی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 2016ء میں فی روٹی 20روپے فروخت کرنے کا نرخ نامہ دیا گیا تھا آج پانچ سال گزرنے کے باوجود میں روٹی 20روپے میں فروخت کر رہے ہیں اب آٹے اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نانبائیان 20روپے میں روٹی فروخت کرنے سے قاصرہیں حکومت فوری طورپر 350گرام روٹی کا ریٹ 30روپے مقرر کرے بصورت دیگر آل بلوچستان تندورایسوسی ایشن 22اکتوبر سے بلوچستان بھر میںہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…