آئی ایس آئی نے میرے امیدواروں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور۔۔ وزیراعظم عمران خان ماضی میں فوج پر کیا الزامات عائد کر چکے ہیں؟ حامد میر کے اپنے کالم میں حیرت انگیز انکشافات

20  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نواز شریف سے پہلے بھی ایک لیڈر نے اِس سے بڑھ چڑھ کر ایک حاضر سروس آرمی چیف پر تنقید کی تھی، یہ لیڈر بھی نواز شریف کی طرح لاہور میں پیدا ہوا اور یہیں پلا بڑھا۔۔۔روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار حامد میر اپنے کالم ’’ آگ ہی آگ ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔اُس نے اپنی پارٹی بھی لاہور میں بنائی اور پہلی انتخابی کامیابی پنجاب کے شہر میانوالی سے حاصل کی۔

اُس لیڈر کا نام عمران خان ہے، نواز شریف نے جو کچھ16؍اکتوبر کی شب کہا، وہ سب کچھ عمران خان 2002 سے 2013 کے درمیان ایک دفعہ نہیں، کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں۔گوجرانوالہ کے جلسے سے اگلے دن وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد مسلم لیگ ن پر پابندی لگنی چاہیے، شیخ صاحب یاد رکھیں کہ عدالتوں کے ذریعے مسلم لیگ ن پر پابندی لگوانے کی کوشش کی گئی تو پھر اُن تقریروں کا ذکر بھی آئے گا جو عمران خان نے نواز شریف کے لب و لہجے میں کیں۔ تقریروں کو چھوڑیے، عمران خان کی بائیو گرافی کو دیکھ لیں جو 2011ءمیں شائع ہوئی تھی، اُس کتاب کے انگریزی ایڈیشن کے صفحہ 222پر عمران خان نے پاکستان آرمی کے بارے میں جو لکھا ہے، میں اُس کا ذکر مناسب نہیں سمجھتا کیونکہ آج کل پاکستان آرمی کے جوان اور افسران ہر دوسرے دن اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔میں عمران خان کے الفاظ دہرا کر فوج کی بحیثیت ادارہ توہین نہیں کرنا چاہتا، کتاب کے صفحہ 223پر عمران خان نے آئی ایس آئی کے پولیٹیکل ونگ کے سربراہ میجر جنرل احتشام ضمیر کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حال لکھا ہے جو عمران خان سے جنرل پرویز مشرف کی حمایت مانگ رہے تھے۔ عمران خان نے جنرل مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کر دی جس کے بعد احتشام ضمیر نے تقاضا کیا کہ عمران خان گرینڈ نیشنل الائنس میں شامل ہو جائیں کیونکہ اِسی الائنس نے 2002کا الیکشن لڑ کر مخلوط حکومت بنانا تھی، عمران نے اعتراض کیا کہ

آپ نے اِس الائنس میں کئی چور اکٹھے کر لئے ہیں تو احتشام ضمیر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے عوام چوروں کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔آگے چل کر عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شارٹ ٹرم فائدوں کے لیے لانگ ٹرم فائدوں کو قربان کر دیا جاتا ہے اور یہی ہمارے خفیہ اداروں کی میراث ہے، جنہوں نے ہمیشہ کسی باقاعدہ وسیع البنیاد تجزیے کے بغیر

ایسے فیصلے کیے جن سے ملک کو شدید نقصان ہوا۔ عمران خان نے صفحہ 223پر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اپنی 23؍جولائی 2002کو ہونے والی ملاقات کا حال لکھا ہے جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے، اِس ملاقات میں مشرف نے اُنہیں اُن سیاستدانوں کے نام بتائے جو آنے والی مخلوط حکومت میں شامل ہوں گے جس پر عمران خان نے مشرف سے کہا کہ اِن کرپٹ لوگوں کے

ساتھ حکومت میں شامل ہو کر میں اپنی ساکھ برباد نہیں کر سکتا۔جواب میں مشرف نے کہا کہ اگر آپ ہمارا اتحاد جائن نہیں کریں گے تو آپ ہار جائیں گے، صفحہ 225پر عمران خان نے لکھا ہے کہ میرے انکار کے بعد آئی ایس آئی نے میرے اُمیدواروں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور اُنہیں مسلم لیگ (ق) میں شامل کرانا شروع کر دیا، پوری ریاستی مشینری میرے خلاف کام کر رہی تھی۔ 2007

میں جنرل پرویز مشرف نے آئین معطل کیا تو عمران خان وکلاء تحریک میں بہت سرگرم تھے اور اُس تحریک میں اُنہوں نے جنرل مشرف کے بارے میں جو زبان استعمال کی وہ نواز شریف سے زیادہ سخت تھی۔آج عمران خان وزیراعظم ہیں اور نواز شریف کی طرف سے جنرل باجوہ پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت کر رہے ہیں، چلیں ہم بھی نواز شریف کے الزامات کی مذمت کر دیتے ہیں

لیکن کیا عمران خان کی طرف سے جنرل پرویز مشرف اور آئی ایس آئی پر لگائے جانے والے اُن الزامات کی مذمت کی جائے گی جن کا ذکر اُنہوں نے اپنی بائیو گرافی ’’اے پرسنل ہسٹری‘‘ میں کیا ہے؟ کتاب کے آخری صفحے پر اُنہوں نے لکھا ہے کہ اب میری پارٹی پاکستان میں وائلڈ فائر یعنی جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے، مان لیتے ہیں آپ جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکے ہیں اور نواز شریف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اِس آگ پر پانی ڈالا جائے۔ یہ جنگل ہم سب کا ہے اِس جنگل کو انتقام کی آگ نے جلا ڈالا تو باسی کدھر جائیں گے؟



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…