بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایک سال میں عالمی منڈی میں گندم صرف 5 فیصد جبکہ پاکستان میں کتنے فیصد مہنگی ہوئی؟ کھل کر عوام کو لوٹا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں اسکی قیمت میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر گندم کے معاملات میں بد انتظامی اور دھاندلی اور اسکی درآمد میں سست

روی جاری رہی تو ملک میں خوراک کا خوفناک بحران آ سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملکی تاریخ میں گندم کی پیداوار کا ہدف پہلی بار ناکام نہیں ہوا بلکہ ایسا کئی بار ہو چکا ہے مگر اس پر بروقت درآمدات اور دیگر اقدامات کے زریعے قابو پایا گیا ہے مگر اس بار کی بدانتظامی اور سنجیدگی کی کمی نے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار مافیا نے گندم کے معاملہ پر کھل کر عوام کو لوٹا ہے اور یہ اب بھی جاری ہے جبکہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی ہے۔انھوں نے کہا کہ نئی فصل آنے میں چھ ماہ کا وقت ہے اور اگر بڑے پیمانے پر گندم کی درآمدات شروع نہ کی گئیں توصورتحال مذید بگڑ سکتی ہے کیونکہ معمولی مقدار میں درآمدات سے قیمتوں پر مثبت اثر نہیں پڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ گندم کی درآمد کے سلسلہ میں جاری مزاکرات میں کسی قیمت پر تعطل نہ آنے دیا جائے کیونکہ قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کے پاس گندم کے وافرسٹاک کی موجودگی ضروری ہے جو اس وقت صرف بیانات میں موجود ہے جس سے کچھ لوگوں کو تو مطمئن کیا جا سکتا ہے مگر مافیا کو سب معلوم ہے کیونکہ انکے کارندے ہر جگہ موجود ہیں جو انھیں پل پل کی خبریں پہنچا رہے ہوتے ہیں۔انھوں نے مذیدکہا کہ ملک اس وقت سیاسی انتشار کا شکار ہے اور ایسے حالات میں مذید عوامی بے چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اس لئے گندم کی قیمت میں مزید اضافہ روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ورنہ وزیر اعظم کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کی گئی کوششیں اکارت ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…