پی آئی اے نے 12 ربیع الاول پرخاص پیکج متعارف کر ادیا، جدہ اور مدینہ جانیوالوں کو خصوصی رعایت

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  20:26

کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺ پر خصوصی پیکیج متعارفکرایا ہے، اور جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر صارفین کو 12 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگی، خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے

جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیکیج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے، خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسولﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ترکی کا ابن بطوطہ

آپ اگر حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار سے اتاترک برج کی طرف آئیں تو آپ کو پُل سے پہلے بائیں جانب ایک چھوٹی سی قدیم مسجد دکھائی دے گی‘ یہ مسجد چلبی کہلاتی ہے اور اس مناسبت سے اس پورے علاقے کا نام چلبی ہے‘ چلبی کون تھا؟ یہ تاریخ کا انتہائی دل چسپ کردار تھا‘ پورا ....مزید پڑھئے‎