ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی پی کا بزرگ جیالا اپنے گھر کے کاغذات لے کر کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت کے لئےعدالت پہنچ گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کیپٹن (ر)صفدر ہمارا مہمان تھا اس کی ضمانت کیلئے میں اپنے کاغذات پیش کر رہا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کیپٹن صفدر کو پولیس نے گزشتہ روز مزار قائد پر نعرہ لگوا کر بے حرمتی کرنے پر آج پولیس نے انہیں ہوٹل سے گرفتار کر لیا ہے ۔ان کی اہلیہ مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ہوٹل کا کمرہ توڑ کر ان کے کمرے میں داخل ہوئی

جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی بھی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں تھیں ۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا اپنے مکان کے کاغذات لے کر سٹی کورٹ کیپٹن صفدر کی ضمانت کیلئے پہنچ گیا ہے ۔ بزرگ شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ صفدر ہمارا مہمان تھااس کی ضمانت کیلئے اپنے کاغذات پیش کر رہا ہوں جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سےہے میں آج یہاں سٹی کورٹ میں اپنے مہمان کو چھڑانے کیلئے اپنے مکانوں کے کاغذات لایا ہوں ۔ واضح رہے کہ کراچی پولیس نے قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر )صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے ،مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنان نامزد ہیں۔دریں اثناچیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ وممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا اپنی سیاست کیلئے مزار قائدکا تقدس پامال کرناقابل مذمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی کے مزار پر سیاسی ہلڑبازی پر قوم دل گرفتہ ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اس دھرتی پر بسنے والے تمام پاکستانیوں کے قائد ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے قبر کے بالکل قریب کھڑے ہو کر انتہائی غیر مناسب حرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی قابل شرم حرکت پر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ، لیگی ملک کوکس طرف لے جانا چاہتے ہیں ،اللہ پاک پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…