روتے ہوئے دکاندارکی ساتھیوں نے نہ سنی،پاؤں بھی پکڑے، پاک فوج کے جوان نے جان پر کھیل کر تاجر کی بھاری رقم جلنے سے بچا لی

18  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاک فوج کے جوان نے اپنی جان پر کھیل کر تاجر کی لاکھوں روپے کی نقدی جلنے سے بچالی۔ پاک فوج کی 57بلوچ رجمنٹ کے جوان انتظار حسین نے بتایا کہ میں جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک دکاندار اپنے ساتھیوں کے پاؤں

پکڑ کر رو رہا تھاکہ کوئی میرے ساتھ اندر چلے میری دکان میں لاکھوں روپے کی نقدی موجود ہے لیکن کوئی بھی اس کے ساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں تھا۔اس دوران میں اس کے ساتھ اند رجانے کے لئے تیار ہو گیا اور جب اندر پہنچے تو شٹر جام تھے لیکن ہم شٹر کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور شیشہ توڑ کر اس نے اپنی ساری نقدی نکال لی لیکن میں وہیں پھنس گیا،اس دوران وہاں کوئی موجود نہیں تھا لیکن اللہ کی مدد سے میں بھی کسی نہ کسی طرح وہاں سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس موقع پر موجود لاہور چیمبر کے نائب صدر نے انتظار حسین کو پیر کے روز لاہور چیمبر مدعو کر کے کیش اور ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے ریسکیو اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایوارڈز دئیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…