پاکستان تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن،خزانے کو کروڑوں کا نقصان، ریکارڈ غائب کر دیے جانے کا انکشاف

17  اکتوبر‬‮  2020

پشاور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن کے مقدمات پر تحقیقات تیز کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے بلین ٹری سونامی منصوبے میں

کرپشن مقدمات میں 10 مختلف انکوائریزی اور انوسٹی گیشنز کا آغاز کر دیا ہے۔نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے شجرکاری منصوبے میں مبینہ کرپشن، بدانتظامی، بیضابطگی اور نقصانات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے 9 روپے قیمت والے پودے کی 17 روپے میں خریداری کیے جانے کی شکایات ہیں، اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کا 36 فیصد ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، اس منصوبے کی وجہ سے 226 چھوٹے نرسری پلانٹس بند ہونے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ ٹھیکیداروں اور ورکرز کو کروڑوں روپے کی ادائیگی میں بھی بدعنوانی کی تحقیقات ہوں گی۔نیب ذرائع کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کا زیادہ تر ریکارڈ غائب کر دیا گیا، جس پر محکمہ جنگلات اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…