یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، 30000 جابز کے لئے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراء کا پروگرام دوبارہ شروع

17  اکتوبر‬‮  2020

روم(این این آئی)اٹلی میں ایک پروگرام کے تحت یورپی بلاک سے باہر کے مختلف ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد اس سال پاکستان کو بھی ان ملکوں فہرست میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے اجرا کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے 30,850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں رزاعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ پاکستان کو دو سال کے وقفے کے بعد اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ روم میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہاکہ یورپی یونین میں برطانیہ کے بعد پاکستانیوں کی سب سے بڑی برادری اٹلی میں آباد ہے، جنہوں نے پچھلے سال ایک سو بیالیس ملین ڈالر کے برابر رقوم وطن واپس بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی روم حکومت سے یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ پاکستانیوں کوسیزنل اور نان سیزنل ملازمین کے لیے ویزوں کے پروگرام میں شامل کیا جائے۔ جوہر سلیم کے مطابق پاکستان میں بالخصوص زراعت سے وابستہ افراد کی اٹلی میں مانگ بڑھی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…