اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک نے پاکستان چھوڑ دیا، یہ دعویٰ معروف صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے ٹک ٹاک کی طرف سے جاری کیا گیا ایک بیان شیئر کیا جس کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ٹک ٹاک کا مشن تخلیق اور تفریح کو آگے بڑھانا ہے اور ایسا ہی ہم نے پاکستان میں کیا، ہم نے ایک ایسی
برادری کا قیام ممکن بنایا، جس کی تخلیقی صلاحیت اور جذبہ پاکستان بھر کے خاندانوں کے لیے خوشی کا باعث بنا جبکہ باصلاحیت افراد کے لیے بڑے اقتصادی مواقعوں کے راستے بھی کھلے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ پاکستان میں ہمارے صارفین تاحال ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، ہماری سروسز کی بندش کو اب ایک ہفتے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے۔