جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

آپ کے ووٹوں سے حکومت آنی اور جانی چاہیے، یاد رکھو صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی، مریم نواز نے عوام سے حیرت انگیز وعدہ لے لیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جاؤنگا،لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو،عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب باہر آئیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عوام کے ووٹوں سے حکومت آنی اور جانی چاہیے۔جلسے سے خطاب کرتے

ہوئے مریم نواز نے کہاکہ میں نے سنا تھا کہ آج کام شروع ہونا تھا مگر آپ نے تو کام ہی ختم کر دیا ہے،انہوں نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں عمران خان کو این آر او دینا ہے یا نہیں دینا۔انہوں نے کہاکہ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جاؤنگا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے اب آرام سے جانا ہے یا لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے سے گوجرانوالہ کے جلسے کا خوف تھا، کابینہ کے ارکان ایک ہفتے سے لاہور میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے، رات کو ایک پناہ گاہ میں عمران خان جا گھسا، اب تم جہاں بھی جاؤ گے پاکستان کے عوام تمہیں پناہ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس نوازشریف، مریم نواز کا نہیں آپ کا مقدمہ لیکر آئی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کیا آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے ہیں، آج کاروبار، تاجر، مزدور سب کا مقدمہ لیکر آئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کا مقدمہ لیکر آئی ہوں،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں سر کاری ملازم ہزاروں کی تعداد میں بیٹھے تھے، لیڈی ہیلتھ ورکرز،پنشنرز اسلام آباد کی سڑکوں پر رل رہے ہیں ان کامقدمہ لیکر آئی ہوں، منتخب نمائندوں کا مقدمہ لیکر آئی ہوں، منتخب نمائندوں کو اقامہ پر نکال دیا جاتا ہے، عاصم سلیم باجوہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا سی پیک کا منصوبہ عاصم سلیم باجوہ کے پاس

ہوناچاہیے؟وزراء کہتے ہیں مریم نواز اور نوازشریف کا بیانیہ عوام کے سمجھ نہیں آتا ہے، ووٹ چوری کا مقدمہ سمجھ آتا ہے یا نہیں آتا،آپ کے ووٹوں سے حکومت آنی چاہیے اور آپ کے ووٹوں سے حکومت جانی چاہیے کسی کو یہ حق نہیں ہوناچاہیے کہ آپ کے منتخب نمائندوں کو اٹھا کر وزیراعظم آفس سے باہر پھینکیں انہوں نے کہاکہ حساب کتاب آپ کو کر نا چاہیے اگر کوئی اور

کرتا ہے تو یہ طاقت آپ کو چھیننی پڑے گی۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ نوازشریف سے اس لئے استعفیٰ مانگا گیا کیونکہ نوازشریف کی کرپشن کا پتہ چل گیا تھا،نوازشریف کی کرپشن سے اقامہ نکل آیا؟ آپ کو نوازشریف پر الزام لگانے یاد آتے ہیں آپ کو عاصم سلیم باجوہ نظر نہیں آتا۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہوتا ہے جو آپ

کا ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا بھی غائب ہوتا ہے،ہمیں سسلین مافیا کہتے ہیں، اب پتا چلا مافیا کیاہوتا ہے؟ مافیا پہلے مارکیٹ سے چیزیں غائب کرواتا ہے اور پھر قیمتیں بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب باہر آئیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،آج میڈیا کو زنجیروں سے جکڑا ہے تمہاری کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان

آپ کہتے ہیں ہم سب ایک صفحے پر ہیں یاد رکھیں صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔مریم نواز نے کہاکہ عوام آٹا، چینی چوروں سے حساب لینگے، ووٹ چوری ہونے کا حساب لینگے، آئندہ اپنے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ

نہیں ڈالنے دینگے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب نوازشریف کال دیگا اور پی ڈی ایم کال دے گی تو اس کا ساتھ دوگے۔انہوں نے کہاکہ عزت، ذلت، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…