گوجرانوالہ(این این آئی)گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کو چلانے کیلئے ہم سب کو آئین کو سلام کر نا پڑے گا، آئین کے سامنے سر جھکانا پڑے گا، آئین کے سامنے گردنیں جھکانا پڑیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم مانگ رہے ہیں ہمارے ووٹ
کو عزت دو، یہ جمہوریت بھی کہتی ہے آئین بھی کہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قوم ستر سال سے جدوجہد کررہی ہے، ہمیں انگریزوں سے تو آزادی مل گئی مگر ہم اپنوں کے غلام بن گئے۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ2014 کے دھرنے کے دوران جب گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو انہوں نے اسد عمر سے کہا کہ راحیل شریف سے بات کراؤ۔جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی۔جلسے سے مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے پہنچنے والے عوام کو خوش آمد کہتا ہوں انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی۔