لندن (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے باہر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔