اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کا میدان تیار ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز تقریباً 7 گھنٹے بعد جاتی عمرہ سے جلسہ گاہ پہنچ چکی ہیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم آج ن لیگ کے گڑھ
سمجھے جانے والے شہر گوجرانوالہ میں اسٹیڈیم اپنا پاور شو کر رہی ہے ۔ پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ تینوں رہنماؤں کے قافلے اس وقت گجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہیں۔