گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما عظمی بخاری موٹر سائیکل پر جلسہ تک پہنچی ۔ جلسہ گاہ پہنچتے ہی انہوں نے بتایا کہ خواتین کارکنان کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے اطرافمسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا
کہنا ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جلسہ گاہ تک پہنچی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کےاطراف 31کینٹینرز لگا دیے گئے ہیں ۔ پنجاب حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے تاکہ کارکنان کو جلسہ گاہ تک نہ پہنچنے دیا جائے ۔ چوہان صاحب آپ لوگوں کے یہ ہتھکنڈے اب عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیں تو کنٹینر نہیں دیالیکن پورے پنجاب میں کنٹینرز لگاکر راستے بلاک کردیے ہیں۔ خاتون رہنما کہنا تھا کہ میں خود بڑی مشکل کیساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر جلسہ گاہ تک پہنچی ہوں ۔