لاہور سیالکوٹ موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کو گرفتار کر نے والے ایس پی سی آئی اے عہدے سے فارغ‎

16  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے مبینہ جھگڑے کے بعد ایس پی سی آئی اے عاصم افتخا ر کو عہدے سے ہٹاکر ان کا تبادلہ کردیا گیا۔موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے معاملے میں اعتماد میں نہ لینے پر گزشتہ روز

سی سی پی او عمر شیخ اورایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر سی سی پی او نے ایس پی سے مراعات واپس لے لی تھیں۔ذرائع کے مطابق ایس پی عاصم افتخار سے ان کی سرکاری گاڑی اوراسٹاف واپس لے لیا گیا تھا تاہم آئی جی پنجاب نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم اب ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں سی آئی اے سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں افسران کے درمیان ہونے والی گرما گرمی میں ایس پی عاصم افتخار غصے میں میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اس دوران سی سی پی او نے ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی دھمکی بھی دی جس پر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ وہ سپاہی نہیں جو ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…