ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اوراے این پی کی اہم وکٹیں گرا دیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020 |

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے پاکستان تحریک انصاف اوراے این پی کی اہم وکٹیں گرا دیں،پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے سابق ضلعی صدرانجم یوسف اور سابق ضلعی رہنما اے این پی زبیرجان نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کی

سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند،ضلعی صدر اقلیتی ونگ مردان جنرل سیکرٹری اور ممبران کے ساتھ کثیر تعداد میں اقلیتی برادری نے شرکت کی شمولیتی تقریب سے خطاب میں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئیپاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ جائے گی،حکومت کو مسلط کرنے والوں نے ملک کو تورا بورا بنا دیا روزانہ مہنگائی کی بمباری ہو رہی ہیںانھوںنے کہا کہ خیبرپختونخواایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ بنائیںگے پہلی بار اقلیتوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سینیٹر کوٹہ دیا گیاعوام کی نظریں پیپلز پارٹی لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے پیپلز پارٹی غریب مظلوم یتیم کسانوںاور اقلیتوں کی پارٹی ہے جس کی جڑیں غریب عوام میں ہے پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی بحالی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…