جاتی امراء سے مریم نواز کے قافلے کی روانگی سے قبل خصوصی دعاکرائی گئی، مریم نواز کی گاڑی میں ان کیساتھ کون ہے ؟

16  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جاتی امراء رائے ونڈ سے روانگی سے قبل خصوصی دعا کرائی گئی ۔ مریم نواز نے دیگر کے ہمراہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز ، اپنے دادا میاں محمد شریف اور چچا عباس شریف کی قبروں پرفاتحہ خوانی بھی کی ۔

مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ڈرائیو کی ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، لیکن آج اِن کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔محمد زبیر نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چاہے حکومت ٹی وی بند کردے ، سڑکیں بلاک کردے لیکن عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو سننے کے لیے ضرور آئے گی۔محمد زبیر نے کہا کہ قوم عمران خان سے مت ڈرے ، ان کی حکومت جانے والی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پولیس والے غیر قانونی احکامات کو مت مانے کیوں کہ یہ جعلی حکومت ہے۔انہوںنے کہاکہ جیلوں میں بھیجنے اور نا اہلی کے باوجود ہمارے ووٹ پی ٹی آئی سے زیادہ تھے۔اگر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اپنا طیارہ لئے نہ پھرتا تو تحریک انصاف کو حکومت بنانا نا ممکن تھا۔انہوںنے کہاکہ کسی ایک شخص سے پوچھ لیں کہ اس کی زندگی آج زیادہ اچھی گزر رہی ہے یا اس سے پہلی حکومت میں تھی،اگر حکومت نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…