اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا  نشانہ کونسے ادارے ہیں ؟ شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 

14  اکتوبر‬‮  2020

ملتان(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نشانہ عدلیہ، فوج اور نیب ہے،31 دسمبر سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 20 فروری تک صورتحال نارمل ہوجائے گی، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن ہوں گے جن میں عمران خان کو اکثریت ملے گی،کہ عدالتیں جمہوریت کا فیصلہ کرتی ہیں، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں

،عمران خان مہنگائی اسی سال ختم کریں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اپوزیشن کے جلسے میں لوگ کم ہوں گے، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نشانہ عدلیہ، فوج اور نیب ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف معاملات کو سلجھانا چاہتے تھے، الجھانا نہیں چاہتے تھے، وہ اس سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ 31 دسمبر سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 20 فروری تک صورتحال نارمل ہوجائے گی، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن ہوں گے جن میں عمران خان کو اکثریت ملے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالتیں جمہوریت کا فیصلہ کرتی ہیں، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں، میری اس بات پر پی ٹی آئی والے بھی ناراض ہوجاتے ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جلسہ 126 دن ہم نے کیا لیکن حکومت نہیں گرا سکے، ہمیں بالآخر عدالتوں میں جانا پڑا، اپوزیشن کا نشانہ عدلیہ، فوج اور نیب ہے، ہم بھی کہہ رہے تھے حکومت آج گئی یا کل گئی تاہم یہ سارے سیاسی ہتھکنڈے ہوتے ہیں، اپوزیشن میں ہم بھی کہتے تھے اگلے ماہ حکومت نہیں رہے گی تاہم 126 دن کے دھرنے کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو ہر فیصلہ اپنے حق میں چاہتا ہے، نوازشریف خود لندن میں بیٹھے ہیں اور لوگوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں، حکومت نے ان کو جلسے اور جلوسوں کی کھلی اجازت دی ہے چھوٹی موٹی رکاوٹیں ہوتی ہیں، جس کارکن نے پہنچنا ہوتا ہے وہ خود پہنچ جاتاہے، اگر کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے تو نہیں کرنا چاہیے، یقین ہے بلاول بھٹو زرداری سمجھ سے کام لے رہا ہے۔شیخ رشید احمد نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مہنگائی اسی سال ختم کریں گے، نوازشریف کو جو کرنا ہے کرلیں،ان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، نواز شریف ضیاء الحق کی پیدا وار ہے، انہوں نے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار پر آنکھ کھولی۔انہوں نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جو کرنا ہے کرلیں، آپ کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے، جمہوریت میں کورٹ کو سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے، عدلیہ آپ کے حق میں فیصلہ کرے تو میٹھا میٹھا ہپ ہپ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…