اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما نے ترقیاتی کام نہ ہونے خاموشی توڑ دی ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں حکومتی ارکان نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے
میرے حلقے کا کوئی کام بھی نہیں ہو رہا ، میرے حلقے میں ایم پی ایز کے کام ہو رہے ہیں جبکہ میں حکومتی جماعت کا ایم ایے ہوں لیکن میرا کوئی کام نہیں ہو رہا ،حلقے کے لوگ مجھے گالیاں دیے ہیں ، ہم کشتیاں جلا چکے ہیں اگلے الیکشن میں دیکھیں گے کیاکرنا ہے،کسی ادارے میں غلط کام ہو تو سربراہ ذمہ دار ہے، کوئی وفاقی وزیر کرپشن کرے تو وزیراعظم کو بھی ملوث سمجھاجائے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ لوگ آج بھی تحریک انصاف کی حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں لیکن کام تو دو ر کی بات میں اپنے حلقے میں لوگو ں کے سامنے جاتا ہوں تو مجھے گالیاں پڑتیں ، مجھ سے طرح طرح کے سوال پوچھے جاتا ہیں میرے پاس انہیں تسلی کے علاوہ دینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔