معید یوسف کے انٹرویو کو کوریج دینے پر حامد میر سیخ پا بھارت کو ایکسپوز کرنے پر آپکو کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی

14  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھارتی چینل کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بھارتی دہشتگردی، دہشتگردوں کی پشت پناہی اور کشمیریوں پر جاری مظالم کو ایکسپوز کیا تھا۔ شواہد بھی سامنے رکھے جس پر بھارتی

اینکر کچھ نہ بول پایا لیکن معروف صحافی حامد میر اس انٹرویو پر بول پڑے اور کہا کہ پیمرا نے پاکستانی چینلز پر بھارتی خبروں سمیت خبروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔پاکستانی چینلز بھارتی تجزیہ کاروں یا سیاستدانوں کو اپنے شوز میں مدعو نہیں کرسکتے ہیں لیکن معید یوسف نے کرن تھاپڑ کو انٹرویو دیا اور پاکستانی میڈیا نے اسے بڑے فخریہ انداز سے چلایا،حامد میر کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ بھارت کو ایکسپوز کرنے پر آپکو کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ کیا آپ کو معید یوسف کا بھارت کا اصل چہرہ ایکسپوز کرنا برا لگا؟سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بندے نے صحافت کے نام پر جتنا ملک کو نقصان پہنچایا ہے،وہ بڑے بڑے دشمن بھی نہ پہنچا سکے۔دوسری جانب حامد میر خود بھارتی مواد پر پابندی کے باوجود پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ پیمرا نے 6 مارچ 2019 کو بھارتی مواد پر پابندی لگائی تو حامد میر نے خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی اینکر جیوتی ملہوترا کو اپنے انٹرویو میں مدعو کیا تھا، جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ خود حامد میر کا چینل جیو نیوز بھی اس انٹرویو کوبھرپور کوریج دیتا رہا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…