بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بدلہ یا کچھ اور؟ گریڈ 17 کی 25اعلیٰ خواتین افسران کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیئے گئے پھر کیا ہوا؟متاثرہ خواتین خوف کا شکار

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئوٹ آف ٹرن غیرقانونی ترقیوں کے خلاف پٹیشن داخل کرنے والی گریڈ 17 کی خواتین افسران کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انوکھا واقعہ سامنے آیاہے ، جہاں آئوٹ آف ٹرن غیر قانونی ترقیوں کو

چیلنج کرنے والی 25 اعلی خواتین افسران کے فون نمبر غیراخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیئے گئے۔متاثرہ خواتین افسران نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفئیر اور دیگر کو خطوط لکھے، متاثرہ خواتین افسران کی تحریری خط میں شکایت کی گئی ہے کہ مختلف ممالک سے ہمیں غیراخلاقی ویڈیوزموصول ہورہی ہیں ، واٹس ایپ گروپ پر بھی ہمیں اسی طرح تنگ کیا گیا۔متاثرہ خواتین نے بتایاکہ ویڈیوز اورپیغامات کی وجہ سے ذاتی زندگی شدید متاثرہے اور خوف کے عالم میں کام نہیں ہوپا رہا، اس کا نوٹس لیا جائے۔محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کے سیکرٹری نواز شیخ کی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 17 کی جن 25خواتین نے محکمہ سوشل ویلفیئرمیں غیر قانونی ترقیوں کوچیلنج کیا تھا، اس نمبر ز ویب سائٹ پر ڈالے گئے ہیں۔سیکرٹری نواز شیخ نے بتایاکہ معاملے پر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے، واقعہ سنگین جرم ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ، متعلقہ حکام ایف آئی اے سائبرکرائم اور آئی جی سندھ سے مدد حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…