اسلامم آباد (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات کی صورت میں عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔آفات اورزلزلے انسان کو قدرت کے لامتناہی اختیارکا احساس دلاتے ہیں۔پیشگی اقدامات سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتاہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ
حکومت پنجاب قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے جدید ٹیکنالوجی او رانفارمیشن سسٹم استعمال کررہی ہے اورپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مزید فعال اور بہتر بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم نقصان کے اثرات کم کرنے کیلئے ضروری ہے۔پنجاب میں پی ڈی ایم اے نے کورونا،ٹڈی دل،سیلاب اوردیگر مشکل مراحل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔