منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹک ٹاک،یو ٹیوب یا فیس بک کمپنیاں نہیں بلکہ انہیں پورا ملک سمجھیں ،وفاقی وزیر نے ٹک ٹاک پر نظرثانی بارے اہم بات کر دی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تحریک کا کوئی جواز نہیں بنتا ،ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ملک کو آگے لیکر جائینگے ،روٹین کے آلو، مٹر،گاجر وغیرہ بیچ کر نہ توہم ترقی کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنی حالت بدل سکتے ہے،ایف اے ٹی کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار ضرور ادا کریگا وہ جناح ہاؤس اور دیگر منعقدہ تقریبات

سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق،صوبائی وزیر محمود الرشید،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، عامر ڈار اورسابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 37 مہر عاشق حسین، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن میاں اعجاز جاوید علاوہ دیگر کارکنوں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی سے ٹیکنالوجی کے بزنس کو نقصان پہنچے گا اسلئے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو ٹک ٹاک پر پابندی پر نظر ثانی کیلئے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک،یو ٹیوب یا فیس بک کمپنیاں نہیں بلکہ انہیں پورا ملک سمجھیں کیونکہ ان کمپنیوں کے بجٹ ہمارے ملکوں کے بجٹ سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے نام آ رہا ہے،بھارت کا 44 ممالک میں منی لانڈنگ کے حوالے سے نام آیا ہے اور وہ دہشتگردوں کے گروپوں کی مدد بھی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار ضرور ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جو تحریک چلا رہی ہیںاس کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں بھی ہمیں این آر او کے لئے بلیک میل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی معیشت بہتر ہونے لگتی ہے تو ملک دشمن سرگرم ہو جاتے ہیں،ملک میں مہنگائی کی وجہ آمدن کم اور اخراجات کا زیادہ ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…