منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، الیکشن فیئر اور فری ہونے چاہئیں، چودھری برادران کا مطالبہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور دفاع کیلئے بڑی اہمیت کا حامل اور سی پیک کا گیٹ وے ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت

پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ اس خطہ اور اس کے عوام کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا کے ہمراہ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شافع حسین اور جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا مطالبہ سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین نے پیش کیاتھا اور آج ان کی کاوشوں کے نتیجہ میں ہی ہمیں یہ حیثیت حاصل ہوئی ہے جس پر ہم مسلم لیگی قیادت باالخصوص چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس خطہ کی ترقی و خوشحالی اور حقوق کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے گلگت بلتستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں سب کو آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس علاقہ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے کیونکہ پاکستان کی سلامتی، دفاع اور اقتصادی ترقی کیلئے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…