بہاول نگر(این این آئی) بہاولنگر کے علاقے حافظ آباد میں 2 ملزمان نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد اس کی عزت لوٹ لی گئی۔پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغوا کے
وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، مقدمے میں نامزد 2 میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ۔