لاہور( این این آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری مالیات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی عبد الرزاق انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ جامعہ منظور الاسلامیہ عید گاہ صدر کینٹ لاہور میں ادا کی گئی ۔
مرحوم نے بیوہ اور13بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔سینیٹر علامہ ساجد میر اورسینیٹر حافظ عبدالکریم نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔