بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پاسپورٹ جلا دے یا کسی لاک اپ میں رکھ لے مریم نوازیہ کام نہیں کریں گی، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت پاسپورٹ جلا دے یا اپنے پاس کسی لاک اپ میں رکھ لے مریم نواز کہیں نہیں جارہیں، مریم نواز اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی لیڈر ہیں ،عمران خان نے پی ڈی ایم کی تحریک کو آغاز سے پہلے ہی کامیاب کرا دیا ہے ،گزشتہ روز اپنی تقریر میں نواز شریف

گرفتاریوں کا عندیہ دے چکے ہیں، بتائیں کونسا قانون آپ کو گرفتاریاں کرنے اور اپنی مرضی کی جیلوں میں ڈالنے کا اختیار دیتا ہے۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹوسمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت آئے گی ، گوجرانوالہ کا جلسہ پی ڈی ایم کا پہلا ایونٹ ہے اس لئے اس کی کامیابی کے لئے ہر طبقہ فکر سے رابطے کئے جارہے ہیں اور تمام لوگ حکومت کے خلاف باہر نکلنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اگر قانون ان کی ڈکشنری میں دئیے گئے آئین کے مطابق نہ ہوا تو گرفتاریاں ہوں گی، آپ وزیراعظم ہیں آپ کو اپنے عہدے کا لحاظ ہونا چاہیے ۔ عمران خان نے پی ڈی ایم کی تحریک کو آغاز سے پہلے ہی کامیاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسوں ،حکومت کی جانب سے گرفتاریوں سمیت دیگر ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے ۔ ہم گرفتاریوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ، جب نہتی مریم نواز سب سے آگے ہیں تو پھر کوئی بھی رہنما خوفزدہ نہیں ہے ۔عمران خان اور شیخ رشید سے کہتا ہوں کہ آپ سیاسی میدان میں مریم نواز کا مقابلہ کریں ، مریم نواز اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی لیڈر ہیں ،آپ مریم نواز کا پاسپورٹ جلا دیں یا اسے اپنے پاس لاک اپ میں رکھ لیں مریم نواز نہیں جارہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…