لاہور( این این آئی)پولیس میں بھی سزا اورجزا کیلئے فوج کی طرزپر کورٹ مارشل کانظام لانے کی تجویز دی گئی ہے ،سی سی پی او نے آئی جی پنجاب کو اس حوالے سے تحریر ی طو رپر لکھ بھی دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس میں سزا اور جزا کے نظام کوسخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس کے لئے پاک فوج کے کورٹ مارشل کے نظام کی پیروی کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس نظام کے تحت کوئی بھی افسر یا اہلکار سزا ملنے پر دوبارہ ملازمت پر بحال نہیں ہو سکے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او نے اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو تحریری طو رپر لکھ دیا ہے۔