بلاول بھٹوجس کی گرفتاری کو انتقامی کاروائی کہتے رہے، اسی نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کرلی امین فہیم کے بیٹے کی گرفتاری پر کیا کہتے رہے ؟جانئے

8  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے گزشتہ روزپیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم حبیب اللہ المعروف مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں دس سال کیلئے نااہل قرار دے دیا اور اپنا جرم تسلیم کرتے

ہوئے پلی بارگین کرلی جس پر عدالت نے مخدوم جمیل الزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔مخدوم جمیل الزمان نے نہ صرف اپنی کرپشن کا اعتراف کیا بلکہ پلی بارگین کے طور پر انہوں نے نیب کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا پے آرڈر جمع کرا دیا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل جب مخدوم جمیل الزمان کو نیب نے گرفتار کیا تو پیپلزپارٹی کی طرف سے سخت ردعمل آیا، پیپلزپارٹی رہنمائوں نے مخدوم جمیل الزمان کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ مذمت کرنیوالوں میں بلاول بھٹو زرداری بھی یش پیش تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم حبیب اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللہ کو رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ نہ الزام بتایا نہ ثبوت پیش کیا گیا اور مخدوم حبیب اللہ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف نیب کو مزید متحرک کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عمران خان کی فیس سیونگ نہیں کرسکتیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…