ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف  کا 24 نشستوں کیلئے  امیدواروں کا اعلان، کس جماعت سے اتحاد کرلیا؟تفصیلات آگئیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن  گلگت بلتستان الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے کل 24 نشستوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی  کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کے صدر ارشد داد نے امیدواروں کی مکمل حتمی فہرست جاری کرتے ہو کہا ہے  کہ جی بی ایل سے 1 گلگت 1 سے جوہر علی جبکہ جی بی ایل اے 2 گلگت 2 سے فتح اللہ خان تحریک انصاف کے

انتخابی نشان پر انتخاب لڑیں گے۔  جی بی ایل اے 3 گلگت 3 سے سید جفعر شاہ تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔جی بی ایل اے 4 نگر 1 سے ذوالفقار علی جبکہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ 1 سے کرنل عبیداللہ بیگ کو تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ جی بی ایل اے 7 سکردو 1 سے راجہ محمد زکریا خان مقپون اور جی بی ایل اے 9 سکردو 3 سے فدا نشاد انتخاب لڑیں گے۔  جی بی ایل اے 10 سکردو 4 سے وزیرحسین جبکہ جی بی ایل اے 11 خرمنگ سے سید امجد علی انتخابی میدان میں اتریں گے۔  راجہ محمد اعظم خان اور محمد خالد خورشید خان بالترتیب جی بی ایل اے 12 شِگر اور جی بی ایل اے 13 استور 1 سے تحریک انصاف کے امیدوارہوں  گے۔ جی بی ایل اے 14 استور 2 سے شمس الحق لون انتخاب لڑیں گے ۔ ارشد داد  نے کہا جی بی ایل اے 15 دیامر 1 سے نوشاد عالم جبکہ جی بی ایل اے 16 دیامر 2 سے عتیق اللہ کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ارشد داد  نے کہا جی بی ایل اے 17 دیامر 3 اور جی بی ایل اے 18 دیامر 4 سے  بالترتیب حیدر خان اور حاجی گلبر خان کو نامزد کیا گیا ہے ۔جی بی ایل اے 19 گیزر 1 سے ظفر محمود جبکہ جی بی ایل اے 20 گیزر 2 سے نذیر احمد تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔جی بی ایل اے 21 گیزر 3 سے راجہ جہانزیب انتخابی میدان میں اتریں  گے۔جی بی ایل اے 22 گھانچے 1 سے محمد ابراہیم ثنائی جبکہ جی بی ایل اے 23 گھانچے 2 سے آمنہ انصاری تحریک انصاف کے نمائندہ ہوں گے۔

جی بی ایل اے 24 گھانچے 3 سے سید شمس الدین  تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے مابین اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جاچکا ہے۔ ارشد داد  نے کہا تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے مابین اتحاد کے نتیجے میں جی بی ایل اے 5 نگر 2 سے رضوان علی جبکہ

جی بی ایل اے 8 سکردو 2 سے محمد کاظم انتخاب لڑیں گے۔  ہماری نیک تمنائیں اور خواہشات گلگت بلتستان کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ ہیں اوزیراعظم عمران خان کا پیغام پورے گلگت بلتستان میں نہایت مقبول اور عوام کے دلوں میں گھر کرچکا ہے۔   تحریک انصاف اور اسکے اتحادی انشائ اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر گلگت بلتستان کی تعمیر و فلاح کے نئے باب کا آغاز کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…