پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے میں احتساب کا عمل مزید تیز، بڑی تعداد میں مزید ملازمین نوکری سے فارغ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پی آئی اے نے محکمانہ انکوائری مکمل ہونے پرجعلی ڈگری، فرائض میں غفلت برتنے ، منشیات سمگلنگ اورسرکاری ریکارڈ کی چوری میں ملوث مزید 29 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ایئرلائن میں احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے ستمبر کے مہینے میں مزید 54 ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائری مکمل کرکے 29 ملازمین

کو بر طرف کر دیا۔ گزشتہ چارماہ میں پی آئی اے سے برطرف ملازمین کی تعداد206تک پہنچ گئی ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمت سے برطرف ملازمین کے اعدادو شمار جا ری کر دیئے۔پی آئی اے ایچ آر کی جانب سے جاری اعدادو شمار نے مطابق جعلی تعلیم اسناد رکھنے، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانے ،رشوت ستانی، سمگلنگ اور منشیات کا استعمال میں ملوث ہونے پر 54 ملازمین کے خلاف تحقیقات لی گئیں جن میں سے 29 ملازمین کو برطرف جب کہ 25 کیخلاف دیگر سزائیں دی گئیں۔ترجمان کے مطابق جعلی تعلیمی اسناد پر پی آئی اے کے 7 ، بنا اطلاع مسلسل غیر حاضری پر 8،ادارے کی پراپرٹی کونقصان پہنچانے پر 2، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک پی آئی ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا جب کہ کرپشن، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا، سرکاری ریکارڈ کی چوری میں ملوث 2جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر پی آئی اے کے 9 ملازمین کی تنزلی جب کہ 10 ملازمین کو انکوائری کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 13 ملازمین کو اعلی کاردگی پر تعریفی اسناد اور 7 کو نقد انعام بھی دیا گیا، جون میں 41 اور جولائی میں 62 جبکہ اگست میں 74 ملازمین کو برخاست کیا جا چکا ہے،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن میں احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑون سے پاک کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ عرصے سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں اور ان پر کاروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…