اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے خاندانی نظام کو بچانا پڑے گا فحاشی کےافسوسناک نتائج سامنے آرہے ہیں ۔آبرو ریزی کے کیسز بڑھ چکے ہیں ۔ معاشرے کے اندر جوں جوں فحاش پروان چڑھے گی اس سے خاندانی نظام بری طرح متاثر ہو گا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی ثقافت کے فروخ کی
بات کی تو شور مچ گیا ہماری فلمیں اور ڈرامے کوئی نہیں دیکھے گا ۔ میں نے ترک صدر طیب اردوان کو ارطغرل سریز کو پاکستان میں دکھانے کیلئے کہا کیونکہ یہ سیریز پوری دنیا میں دیکھی جارہی تھی اس میں کہیں کوئی فحاشی نہیں پھر بھی ڈرامہ ہائی ریٹڈ تھا ، میں یہی دکھانا چاہتا تھا فحاشی کے بغیر ڈرامے اور فلمیں چل سکتی ہیں ۔ ماڈرنائزیشن ہمارے معاشرے کیلئے ٹھیک نہیں ہمیں درست سمت چلنا ہوگا۔