پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لڑکی نے عزت پامال ہونے پر اپنی زندگی خاتمہ کر لیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک ) مٹھی میں لڑکی سے آبرو ریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق مٹھی کے گائوں دلن کا تڑ آبرو ریزی کی شکار لڑکی

مومل میگھواڑ کی خودکشی کا معمہ، لڑکی کے والد کھینئرو مل کی مدعیت میں ملزم آدم دل اور دو نامعلوم ملزمان پر خودکشی سے پہلے دوبارہ آبرو ریزی اور موت کا سبب بننے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔چیلہار پولیس نے ایک اہم ملزم آدم دل کو گرفتار کرلیا ہے،واقعے کی تفتیش اور والدین سے تعزیت کے لئے ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن نیازی بھی گائوں دلن کا تڑ پہنچے اور لڑکی کے والدین سے تعزیت کی اور ورثاء اور میڈیا سےبات کرتے کہا کہ واقعے کی تفتیش خود کررہاہوں،ورثاء کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔لڑکی کے والد کھینئرو اور والد تاری بائی نے ایس ایس پی کو بتایا کہ بیٹی کو ملزم آدم دل نے ہمارے بیٹی کو تنگ کرکے خودکشی کرنے پر مجبور کیا، ہمارے بیٹی سے دو سال قبل آبرو ریزی کے کیس میں پولیس نے صحیح تفتیش نہیں کی اور ڈی این اے میں کپڑے بھی تبدیل کردیئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کے بعد ملزماں نے ہم کو دہمکیاں دیں اس کو تین بار پولیس کو درخواستیں دیں اور جب اب مقدمہ عدالت میں شروع ہونے والا تھا کہ ہماری بیٹی کو ملزم آدم دل رات کو کس طرح گھر لے گیا۔ آبرو رریزی کا نشانہ بنایا اور پھر اسی وقت ہی اس کی کنویں سے لاش ملی۔انہوں نے کہا کہ ہم سے ملزم نے ظلم کیا ہے، اب ہم سے انصاف دلایا جائے۔ ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے یقین دلایا کہ متاثر خاندان کو ہر صورت میں انصاف دلایا جائے گا،پوسٹ مارٹم کرانے کے ساتھ گرفتار ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا ہے،ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…