وزیراعظم کو پتہ ہی نہیں کہ سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہے، قادر پٹیل نے شہزاد اکبر کو کھری کھری سنا ڈالیں

  بدھ‬‮ 30 ستمبر‬‮ 2020  |  23:44

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی سے شہزاد اکبر کا قد نہیں بڑھے گا۔ نالائق وزیراعظم کو پتہ ہی نہیں کہ سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہے۔قادر پٹیل نے کہا کہ شہزاد اکبر قوم کا اس سوال کا جوا ب دے کہ انہوں نے گم شدہ افراد کو کتنی رقم میں بیچا ہے۔ کیا اس عمل کی قیمت پر انہیں مشیر داخلہ اور احتساب بنایا گیا ہے؟ قادر پٹیل نے کہا کہ شہزاد اکبر نیب کے چہرے پر بھی کالک کا داغ ہیں۔

بے نامی حکومت میں شہزاد اکبر جیسے بہروپیوں کا وزیر اور مشیر بننا کوئی حیران کن بات بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا کردار محض کٹھ پتلی جیسا ہے اس لئے شہزاد اکبر جیسے بھیانک کردار بے نامی حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ شہزاد اکبر کا مشکوک انداز میں گمشدہ افراد کے ایشو پر نمودار ہونا اور اس کے بعد نیب اور داخلہ کے مشیر بننا ان کے شرمناک کردار پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

صرف تین ہزار روپے میں

دنیا میں جہاں بھی اردو پڑھی جاتی ہے وہاں لوگ مختار مسعود کو جانتے ہیں‘ مختار مسعود بیورو کریٹ تھے‘ ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر رہے‘ لاہور کا مینار پاکستان ان کی نگرانی میں بنا‘ یہ اس وقت لاہور کے ڈپٹی کمشنر تھے‘ چارکتابیںلکھیںاور کمال کر دیا‘ یہ کتابیں صرف کتابیں نہیں ہیں‘ یہ تاریخ‘ جغرافیہ اور پاکستان کے ....مزید پڑھئے‎