اسلام آباد (این این آئی) اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلوگرام اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمت
میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا،اوگرا نے اکتوبر کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر کر دی، ستمبر کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1382.38 روپے تھی۔