جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد ہو گیا، دلفریب نظاروں سے سیاح جھوم اٹھے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے اْس حسین علاقے کے نظارے مزید دل فریب ہوگئے۔سطح سمندر سے ساڑھے 13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی نیشنل پارک میں تازہ

برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا،ملک کے گرم علاقوں سے آنے والے سیاح دیو مالائی حسن سے مالا مال علاقے میں برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بلندی پر واقع ہونے کے باعث دیوسائی کا زمینی رابطہ اسکردو سے صرف 4 ماہ بحال رہتا ہے جبکہ 8 ماہ یہاں برف کی وجہ سے زمینی راستے بند ہوجاتے ہیں اور سیاحتی سرگرمیاں بھی معطل ہو جاتی ہیں۔دیوسائی 3 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے جہاں سرسبز پہاڑ، چشمے اور خوبصورت پھولوں کی بہتات ہے جب کہ دیوسائی کی جنگلی حیات بھی اپنی مثال آپ ہے، یہاں گلہری سے مشابہت رکھنے والی گولڈن مارموٹ، سرخ لومڑیاں اور ہمالین بھورے ریچھ پائے جاتے ہیں۔حکومت نے دیوسائی کو نیشنل پارک قرار دیا ہے اور یہاں شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…